حکومت کسانوں کے مطالبات فوری تسلیم کرے،جواد احمد

حکومت کسانوں کے مطالبات فوری تسلیم کرے،جواد احمد

لاہور ( نمائندہ خصوصی ) چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے متحدہ کسان اتحاد کے احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کے مطالبات کو فوری تسلیم کرتے ہوئے ان پرعملدآمد کرائے ، کھاد اور یوریا کے پرانے نرخ بحال کیے جائیں، شوگر ملیں فوری چلائی جائیں جبکہ گنے کی قیمت کا اعلان اور سابقہ ادائیگیاں کراکر گنے اور گندم کی قیمت میں اضافہ کیا جائے ا ن کا کہنا تھا کہ حکومت اور شوگر ملز مافیا گٹھ جوڑ کسی صورت قبول نہیں حکومت اپنے ہی کیے گئے اعلانات پر عملدرآمد نہیں کرا سکی کین ایکٹ کے تحت پانچ نومبر سے تیس نومبر تک ہر صورت شوگر ملز کو چلایا جانا لازمی ہوتا ہے مگر موجودہ دور میں دسمبر شروع ہو چکا مگر شوگر ملیں نہیں چل سکیں۔

جواد احمد

مزید : میٹروپولیٹن 1