حکیم محمد حسن قرشیؒ کی شعبہ طب کیلئے اہم خدمات ہیں،حکماء

حکیم محمد حسن قرشیؒ کی شعبہ طب کیلئے اہم خدمات ہیں،حکماء

لاہور (پ ر) شفاء الملک حکیم محمد حسن قرشیؒ نے شعبہ طب کی سا لمیت و حرمت کی خاطرگرانقدر خدمات سر انجام دیں جن کو رہتی دنیا تک بھلایا نہ جاسکے گا۔ یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ جو قومیں اپنے اکابرین کے بتائے ہوئے راستوں کو بھول جاتیں ہیں وہ ہمیشہ ناکام رہتی ہیں ان خیالات کا اظہار بزم قرشی پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین بزم قرشی پاکستان حکیم محمد احمد سلیمی ، شفاء الملک کے پوتے حافظ محمد حسن قرشی، محمد حسین قرشی ، حکیم جمیل خان، حکیم جاوید رسول، حکیم سید عمرا ن فیاض، حکیم محمد افضل میو،ڈاکٹر حکیم مفتی محمد یوسف، حکیم شاہد نوید اسلم، حکیم نصر احمد ناصر، طبیبہ محمودہ سلطانہ نے کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ بزم قرشی پاکستان جسطرح اپنے اکابریں کی روایات کو برقرار رکھے ہوئے ہے وہ واقعی ہی قابل تحسین ہے۔ خاندان قرشی طب و اطباء کی فلاح و بہبود کے لیے جس طرح اقدامات کر رہا ہے وہ بے مثال ہیں۔ خاندان قرشی کے وطن عزیز کے لیے وقت قریب میں شروع ہونے والے عظیم الشان پراجیکٹ انشاء اللہ طب و طبیب کے ساتھ ساتھ عوام کے لیے مفید ثابت ہوں گے۔ اس موقع پرچوہدری محمد عارف، پروفیسر حکیم اسلم طالب، حکیم محمد اشفاق ، حکیم حامد محمود، حکیم لیاقت سعید ، ڈاکٹر سکندر حیات زاہد، حکیم یاسر امین، حکیم وسیم انور، حکیم ظہیر مدنی،ڈاکٹرحکیم عمر فاروق گوندل، حکیم فیصل طاہر صدیقی، حکیم احمد حسن نوری ، حکیم امجد وحید بھٹی، حکیم عیسیٰ نذیری ، حکیم محمد طاہر خان، حکیم ابو بکر ، حکیم عبد الحمید دانش، حکیم سید اعجاز الحق گیلانی، حکیم شوکت علی سندھو، طبیبہ فرح چوہدری، طبیبہ بشریٰ اصغر، سمیت اطباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

حکماء

Bac

مزید : میٹروپولیٹن 1