حکومت لوگوں کو انصافکی فراہمی میں مدد کرے،شمسہ علی
لاہور(نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی شمسہ علی نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ لوگوں کو انصاف کی فراہمی میں مدد دے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی پوری کوشش ہے کہ ان کی حکومت میں چند بڑے کام مکمل ہو جائیں۔
ایک ڈیموں کی تعمیر اور دوسرا انصاف کی فراہمی کو آسان بنایا جائے تاکہ لوگوں کی زندگی آسان ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ جلد انصاف کی فراہمی کیلئے چھ نئے سول فوجداری قوانین پارلیمنٹ میں پیش کیے جائیں گے اور منظور ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم دونوں کاموں میں محنت کر رہے ہیں اور جلد قوم کو خوشخبری دیں گے۔
شمسہ