حکومت تجاوزات مہم کے متاثرین کو چھت مہیا کرے،عزیز الرحمن چن

حکومت تجاوزات مہم کے متاثرین کو چھت مہیا کرے،عزیز الرحمن چن

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ حکومت تجاوزات مہم سے متاثر ہونے والے غریب خاندانوں کے لئے روزگار اور چھت فراہم کرے کیونکہ لاکھوں افراد سخت سردی میں آسمان تلے راتیں گزار رہے ہیں ۔اسی طرح روزگار ختم ہونے کی وجہ سے لوگوں فاقوں تک پہنچ چکے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس کوئی منصوبہ بندی نہیں تجاوزات گرانے کی مہم سے لوگ بے گھر اور بے روزگار ہو گئے ہیں جن کے لئے حکومت نے متبادل کے طور پر کوئی حکمتِ عملی نہیں اپنائی جس کی وجہ سے نہ صرف بے روزگاری اور بے گھر افراد میں اضافہ ہو گا بلکہ جرائم میں بھی اضافہ ہو گا جس کو سنبھالنا حکومت کے لئے مشکل ہو جائے گا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تجاوزات کے خاتمے کی مہم کو مرحلہ وار کیا جائے اور متاثرین کو نعم البدل دینے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں انہوں نے کہاکہ حکومت کے پچاس لاکھ گھر بنانے اور ایک کروڑ نوکریوں کے نعرے عملی طور پر ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔

چن

مزید : میٹروپولیٹن 1