پیپلز پارٹی کسی کو بھی آئین کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دیگی،احمد محمود

پیپلز پارٹی کسی کو بھی آئین کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دیگی،احمد محمود

لاہور ( نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود اور پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن عبدالقادرشاھین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی بڑی کوشش ہے کہ کسی نہ کسی طور پر نظام توڑ دیا جائے پیپلزپارٹی انوکھے لاڈلے کو آئین جمہوریت اور اداروں کے ساتھ کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی آئین کی بالادستی اداروں کا احترام کرتی ہے ملک 3 یا 6 ماہ بعد دوبارہ الیکشن کا متحمل نہیں ہوسکتا موجودہ حالات میں دیواریں گرانے کے بجائے معاشی اور اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی پر توجہ کی ضرورت ہے پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرئے مگر لگتا نہیں یہ ان سے ہوسکے گا عمران خان کی لاعلمی کا عالم ہے کہ انہیں وزیراعظم بننے کا پتہ چلا نہ ڈالر مہنگا ہونے کا ۔سب کچھ بیگم ہی بتاتی ہیں۔

ایسے بیانات پر پوری قوم پریشان ہے ۔انہوں ن کہا کہ حکومت کو پیپلزپارٹی اور زرداری فوبیہ کھائے جارہا ہے غریب خود کشی پر مجبور حکمران سب اچھا کی رٹ لگا رہے ہیں عوام دشمن پالیسیوں اور ڈالر کی بڑھتی قدر سے جمہوریت کو سنگین خطرات لاحق ہوگیا ہے حکومت کی غیر سنجیدگی اور عدم دلچسپی سے معیشت تباہ ہوچکی ۔انہوں نے کہا کہ وزراء کی تبدیلی سے حکومتی کارکردگی بہتر نہیں ہوگی حکومت ریلیف کے بجائے عوام کو طفل تسلیاں دینے کی پالیسی پر گامزن ہے دکھاوئے کے اقدامات اور کاغزی کارروائیوں سے عوام کی حالت نہیں بدل سکتی وزیراعظم اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کیلئے قبل ازوقت انتخابات کی غیر زمہ دارانہ بات کرکے بھاگنے کے چکر میں ہیں

احمد محمود

مزید : میٹروپولیٹن 1