امیر جماعت اسلامی کی پی ایچ اے ایمپلائز یونین کو کامیابی پر مبارکباد

امیر جماعت اسلامی کی پی ایچ اے ایمپلائز یونین کو کامیابی پر مبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے پی ایچ اے ایمپلائز یونین ریفرنڈم میں کامیابی پر صدر پی ایچ اے ایمپلائز یونین مشتاق بھٹی ، جنرل سیکرٹری پی ایچ اے ایمپلائز یونین ملک افتخار کھوکھر، چیئر مین پی ایچ اے ایمپلائز یونین چوہدری محمود الاحد ، ڈپٹی سیکرٹری پی ایچ اے ایمپلائز یونین جمتاز خان سمیت ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح پی ایچ اے ایمپلائز یونین کے ورکرز نے اس پوری ٹیم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اب پی ایچ اے ایمپلائز یونین کے پینل کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے کہ اب یونین کے ملازمین کی ویلفیئر کے ساتھ ساتھ ادارے کی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ شہر لاہور میں اس بات کی ضرورت محسوس کی جاتی ہے کہ چند بڑی اہم شاہراؤں کے علاوہ بھی باقی علاقوں میں گرین پلانٹس کی تعمیر اور پارک کی بحالی ایک بڑ اچیلنج ہے جس کی طرف پی ایج اے اور متعلقہ تمام ادارے اور
یونینز کو اپنا اپنا کردارادا کرنا ہوگا ۔