ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک کے زیر اہتمام الائیڈ سکول باغبانپورہ کا سپورٹس گالہ

ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک کے زیر اہتمام الائیڈ سکول باغبانپورہ کا سپورٹس ...

لاہور(پ ر)ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک کے زیر اہتمام الائیڈ سکول باغبانپورہ کیمپس کا سالانہ سپورٹس ڈے ریلوے سٹیڈیم گڑھی شاہو لاہور میں منعقد ہوا۔جسے پرنسپل بوائز کیمپس صائمہ خان اور پرنسپل گرلز کیمپس ناہید خان کی زیر نگرانی پرُ وقار انداز میں منایا گیا۔ جس میں طلباء اور طالبات نے اپنے اساتذہ کی محنت کو مختلف کھیلوں کی شکل میں پیش کیا ۔تقریب میں ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک کے ڈائریکٹر سجاد احمد چیمہ،ڈائریکٹر پروفیسر عبد الستار ڈائریکٹر مدثر فاروق اورڈائریکٹر فیصل عباس نے شرکت کرکے بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔ مہمان خصوصی کے طور پر معروف اینکر پرسن سہیل وڑائچ نے شرکت کی اور بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1