ایمرجنگ ایشیاکپ: پاکستان کی ہانگ کا نگ کو 225رنزسے شکست

ایمرجنگ ایشیاکپ: پاکستان کی ہانگ کا نگ کو 225رنزسے شکست

کراچی(آئی این پی)ایمرجنگ ایشیا کپ 2018کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو 225رنز سے شکست دیدی۔ ہانگ کانگ کی ٹیم367رنز کے مشکل ہدف کے تعاقب میں 34اوورز میں 141رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، گرین شرٹس کی جانب سے محمد الیاس نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5، خوشدل شاہ نے 2، حسین طلعت اور محمد اصغر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔دوسرے میچ میں متحدہ عرب امارات نیبنگلادیش کو97رنز سے شکست دیدی۔ بنگلادیش کی ٹیم 268رنز ہدف کے تعاقب میں36.5اوور میں 170رنز پر پویلین لوٹ گئی۔جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ہانگ کانگ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تو گرین شرٹس نے مقررہ 50اوورز میں اوپنرز کی سنچریوں کی بدولت 3 وکٹوں کے نقصان پر 366رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم 34اوورز میں 141رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، گرین شرٹس کی جانب سے محمد الیاس نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5وکٹیں حاصل کیں، خوشدل شاہ نے 2، حسین طلعت اور محمد اصغر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی اوپنرز صاحبزادہ فرحان اور علی عمران نے پہلی وکٹ پر 219رنز کی شراکت قائم کی۔صاحبزادہ فرحان 130 اور علی عمران 107، خوشدل شاہ نے 83رنز کی اننگز کھیلی، کپتان محمد رضوان 33اور حسین طلعت 6رنز کے ساتھ ناٹ آٹ رہے۔ہانگ کانگ کے اعزاز خان نے 2 اور احسان نواز نے ایک وکٹ حاصل کی۔ایونٹ کا دوسرا میچ متحدہ عرب امارات اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان ڈی ایچ اے گراونڈ میں کھیلا گیا۔یو اے ای کی پوری ٹیم بیٹنگ کرتے ہوئے 49.4اوور میں 267رنز بنا سکی جس کے جواب میں بنگلادیش کی ٹیم 36.5اوور میں 170رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ یاد رہے کہ ایمرجنگ ایشیا کپ کی میزبانی مشترکہ طور پر پاکستان اور سری لنکا کر رہے ہیں، ایونٹ میں 8ٹیمیں شامل ہیں جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔گروپ اے میں شامل بھارت، سری لنکا، اومان اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں اور ان ٹیموں کے تمام میچز سری لنکا میں ہوں گے جب کہ گروپ بی میں پاکستان، بنگلادیش، متحدہ عرب امارات اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شامل ہیں۔گروپ بی کے تمام 6میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم اور ڈی ساتھ اینڈ گرانڈ ڈی ایچ اے میں کھیلے جائیں گے۔جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ہانگ کانگ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تو گرین شرٹس نے مقررہ 50اوورز میں اوپنرز کی سنچریوں کی بدولت 3 وکٹوں کے نقصان پر 366رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم 34اوورز میں 141رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، گرین شرٹس کی جانب سے محمد الیاس نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5وکٹیں حاصل کیں، خوشدل شاہ نے 2، حسین طلعت اور محمد اصغر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی