تحفظ ناموس رسالتؐ کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے،پیر سید صفدر گیلانی

تحفظ ناموس رسالتؐ کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے،پیر سید صفدر گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی )تحفظ ناموس رسالت کا مسئلہ سیاسی نہیں ایمانی ہے اس ایمانی مسئلہ کو سیاسی رنگ دینے والے اپنے عبرت ناک انجام کو پہنچیں گے ان خیالات کا اظہار پیر سید محمد صفدر شاہ گیلانی ، پیر سید شاہد حسین گردیزی ودیگر نے کیا۔

علامہ نعیم صاقی ، مولانا فاروق احمد فاروقی ، علامہ نجیف الحسن ، مولانا قاری لعل خان، علامہ شفاعت اللہ چشتی ، قاری محمد یوسف اور دیگر نے دارالعلوم تدریس القرآن شاہدرہ میں ہونے والی تحفظ ناموس رسالت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے کہا کہ تمام عسکری ادارے ملک کی سالمیت اور جغرافیائی حفاظت کے امین ہیں ان اداروں کی کردار کشی ملک کی بدنامی اور پاکستان دشمن قوتوں کی خوشنودی کے مترادف ہے فوج عدلیہ پارلیمنٹ سمیت سب پر قرآن وحدیث کے فیصلوں کی پابندی لازم ہے علامہ اور صوفیہ نے ہمیشہ حکمرانوں اور عوام کی راہنمائی کی ہے اور شریعتِ اسلامیہ کے اصولوں کی پاسداری نہ کرنے والوں کو ہمیشہ ذلت اور رسوائی کاسامنا کرنا پڑا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اہم ادارے اسلام کی تعلیمات اور آئین پاکستان کے پابند ہیں ان طے شدہ اصولوں سے انحراف قرآن وسنت اور آئین پاکستان سے وفاداری نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اہلسنت کے ممتاز عالم دین علامہ مفتی محمد یوسف رضوی سلطانی کی شہادت کے ذمہ داروں کو عبرت کا نشان بنایا جائے اور قوانین پاکستان کی روشنی میں انہیں کڑی سزا دی جائے ۔
علماء