مشال ایوب نے سوئمنگ مقابلے میں 10 سونے کے تمغے جیت لئے
لاہور(سپورٹس رپورٹر)بلقیس و عبدالرزاق داؤد فاؤنڈیشن (BARD)کی اسپانسر کردہ سوئمر مشال ایوب نے 16ویں نیشنل اوپن سوئمنگ چمپئن شپ اور 18ویں نیشنل ویمنز ایج گروپ چمپئن شپ میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر10سونے کے تمغے جیت لئے۔بلقیس و عبدلرزاق داؤد کے اس مشترکہ منصوبے کا مقصد اپنی صلاحیتوں کے اظہار سے محروم انفرادی افراد کو اپنے لئے بہترین شعبوں میں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے جس میں خاص کر کھیلوں کا شعبہ شامل ہے ۔مشال ایوب کو ان کامیابیوں میں مد د فراہم کرنے کی غرض سے بلقیس و عبدالرزاق داؤدفاؤنڈیشن نے انہیں ان مقابلوں سے قبل تربیت کیلئے بیرون ملک بھیجا ،اس دوران مشال ایوب نے اسپین میں عالمی شہرت یافتہ باکسنگ کلب Natacio Sabadell میں باکسنگ کی بھرپور تربیت حاصل کی۔
،وہ اس وقت لاہور میں اپنے مستقل کوچ غلام مرتضیٰ کی زیرنگرانی تربیت لے رہی ہیں۔مشال ایوب نے 18ویں نیشنل ویمنز ایج گروپ چمپئن شپ میں چھ ایونٹس میں کامیابی حاصل کی جس میں سے پانچ ایونٹس میں انہوں نے نئے ریکارڈ بھی قائم کئے،اس کے بعد انہوں نے
16ویں نیشنل اوپن سوئمنگ چمپئن شپ میں بھی چار سونے اور ایک چاندی کا تمغہ حاصل کیا ،اس مقابلے میں وہ مکس میڈلی ٹیم کا بھی حصہ رہیں جس نے نیا قومی ریکارڈ قائم کیا،بہترین سوئمر کے ساتھ ساتھ مشال ایوب ایک بہترین طالبعلم بھی ہیں اور امید ہے کہ وہ مستقبل میں بھی یونیورسٹی کے ساتھ ساتھ سوئمنگ کاسلسلہ بھی جاری رکھیں گی۔