تمام کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز ممبران کو سہولیات فراہم کریں، نثار احسن

تمام کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز ممبران کو سہولیات فراہم کریں، نثار احسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) نثار احسن زیدی جوائنٹ رجسٹرار کوآپریٹو ہاؤسنگ پنجاب نے کہا ہے کہ تمام کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز سکول، پارکس، گراؤنڈ، گرین بیلٹس کی سہولیات ممبران کو فراہم کریں تاکہ ممبران کو بہترین رہائشی سہولیات میسر آسکیں۔ انہوں نے سرکل رجسٹرار کوآپریٹوز جلیل احمد قریشی، اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹوز فاروق احمد سوہل ، انسپکٹر کوآپریٹو جاوید ہنجرا و دیگر کے ہمراہ پی آئی اے، جی سی پی اور ریونیو ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کا دورہ کیا۔

انہوں نے کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور محکمہ امداد باہمی کے سٹاف کو موثر نگرانی کے احکامات جاری کیے۔پی آئی اے ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے دورہ کے موقع پر اچھے انتظامات پر مرزا دلدار بیگ کی کاوشوں کو سراہا۔