دو روزہ انٹرنیشنل سمپوزیم برائے فوڈ سیکیورٹی اینڈ کوالٹی کی کامیابی پر مبارکباد

دو روزہ انٹرنیشنل سمپوزیم برائے فوڈ سیکیورٹی اینڈ کوالٹی کی کامیابی پر ...

لاہور(پ ر ) چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن پنجاب ڈاکٹر نظام الدین اور ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے یوسی پی فیکلٹی آف لائف سائنسز کے ڈین ڈاکٹر مشتاق اے سلیم اور پروریکٹر ڈاکٹر ظفراللہ کو دو روزہ انٹرنیشنل سمپوزیم برائے فوڈ سیکیورٹی اینڈ کوالٹی کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں۔ اپنے پیغامات میں انکا کہنا تھا کہ یہ عالمی کانفرنس فوڈ سیکیورٹی وکوالٹی کے حوالے سے منفرد اہمیت کی حامل تھی۔ڈاکٹر نظام الدین کاکہنا تھا انٹرنیشنل سمپوزیم کی کامیابی پر ڈاکٹر مشتاق اے سلیم کی کاوشیں قابل قدر ہیں۔

کانفرنس میں ملائشیا، ترکی، نیوزی لینڈ ایران اور سری لنکا سے مندوبین نے شرکت کی۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز ڈاکٹر مشتاق سلیم کوکانفرنس کے انعقادپر اعزازی شیلڈ پیش کی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4