سوئٹزرلینڈ کیس میں آصف زرداری باعزت بری ہوئے تھے،بیلم حسنین

سوئٹزرلینڈ کیس میں آصف زرداری باعزت بری ہوئے تھے،بیلم حسنین

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ کیس میں آصف علی زرداری باعزت بری ہوئے تھے۔ 11 سال جیل کاٹنے کے بعد ان کے ہاتھ صاف ہیں۔ سوئٹزرلینڈ کیس کی تاریخ گواہ ہے کہ آصف علی زرداری کو جیل میں بھی ڈالا گیا اور کوئی ثبوت نہیں ملا۔

اور اس وقت کی عدالتوں نے آصف زرداری کو باعزت بری کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شہید وزیراعظم بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کا کوئی اکاؤنٹ سوئٹزرلینڈ میں نہیں نکلا اور نہ ہی کوئی محل، آخر کار عدالتوں کو باعزت بری کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی لوگ اپنا ارمان پورا کرلیں۔ پیپلزپارٹی اور آصف علی زرداری کے ہاتھ صاف ہیں۔ بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو اپنی والدہ شہید بے نظیر بھٹو کی طرح کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوبارہ کیس کھلنے سے آصف زرداری کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ ان کا دامن پاک ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4