پنجاب یونیورسٹی ، بی اے ، بی ایس سی کے داخلوں کا شیڈول جاری

پنجاب یونیورسٹی ، بی اے ، بی ایس سی کے داخلوں کا شیڈول جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بی اے/ بی ایس سی(ریگولر) پارٹ ون سالانہ 2019ء کیلئے داخلہ فیس و فارم جمع کروانے کادوبارہ مرتب کردہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔


شیڈول کے مطابق بی اے/ بی ایس سی پارٹ ون سالانہ امتحان2019ء ء میں شرکت کے لیے (ریگولر امیدواروں) کے لیے داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ جمع کروانے کی آخری تاریخ بذریعہ ڈاک11-12-18 اور دستی فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ17-12-18 ہے جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم بذریعہ ڈاک24-12-18 اور دستی فارم28-12-18 تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔


تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk پر بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔