آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا کر پہلا ویٹرنز کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا

آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا کر پہلا ویٹرنز کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا
 آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا کر پہلا ویٹرنز کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا

  

سڈنی(یواین پی) آسڑیلیا میں کھیلے جانے والے پہلے ویٹرنز ورلڈ کپ کے فائنل میں میزبان آسڑیلیا نے پاکستان کو 3 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سڈنی میں کھیلے گئے فائنل میچ میں آسٹریلوی پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 44 اوورز میں 165 رنز بنا کر آٹ ہوئی، کینگروز کی جانب سے ٹونی کلارک 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے جعفر قریشی سب سے کامیاب بولر رہے، انہوں نے 25 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں جب کہ دستگیر بٹ نے 2 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا، اوپنرز ساجد علی، شاھد انور اور کپتان غلام علی جلد آٹ ہوئے، اس مرحلے پر بابر الطاف بٹ نے 59 گیندوں پر 46 رنز کی ایک عمدہ اننگز کھیلی۔امتیاز تارڑ 28 رنز بنا کر ناٹ آٹ رہے پاکستان کی ٹیم 8 وکٹ پر 162 رنز بنا سکی، اور ڈرامائی انداز میں آسڑیلیا نے فائنل تین رنز سے جیت لیا، جان شارٹ نے 27 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی