ہر چیز اپنی حد میں خوبصورت نظر آتی ہے،پریا خان

ہر چیز اپنی حد میں خوبصورت نظر آتی ہے،پریا خان
 ہر چیز اپنی حد میں خوبصورت نظر آتی ہے،پریا خان

  

لاہور(فلم رپورٹر)سٹیج اور فلم کی معروفاداکارہ وپرفارمرپریا خان نے کہا ہے کہ ایک سازش کے تحت رقص جیسے خوبصورت آرٹ کو بدنام کیا جا رہا ہے،سٹیج پر اصلاحی ڈرامہ پیش کرنے کے لئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ پریا خان نے کہا کہ ہر چیز اپنی حد میں خوبصورت نظر آتی ہے اس لئے ہر اداکارہ کو اپنی صلاحیتوں سے نام و مقام بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میری کامیابیوں سے اگر کسی کو حسد ہوتا ہے تو مجھے اس کی کوئی فکر نہیں۔ کچھ لوگوں کے پاس دولت تو آگئی ہے مگر شوبز کی دنیا میں ان کو عزت نہیں ملی۔ایک سوال کے جواب میں پریا خان نے کہا کہ میری والدہ سینئر اداکارہ زمرد خان نے قدم قدم پر میری رہنمائی کی ہے جس کی وجہ سے موجودہ مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہوں۔

میری خواہش ہے کہ میں تھیٹر کے ساتھ ساتھ فلم اور ٹی وی ڈراموں میں بھی اداکاری کروں۔

مزید : کلچر