سٹیج اور ٹیلیوژن دونوں پر منفرد کام کرنا چاہتی ہوں،ردا علی

سٹیج اور ٹیلیوژن دونوں پر منفرد کام کرنا چاہتی ہوں،ردا علی
 سٹیج اور ٹیلیوژن دونوں پر منفرد کام کرنا چاہتی ہوں،ردا علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ وماڈل ردا علی نے کہاکہ وہ فلم اور ٹیلیوژن دونوں پر کام کرناچاہتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ گوہمسایہ ممالک کے ڈراموں میں گلیمربہت زیادہ ہوتاہے مگر مقصدیت نہیں ہوتی جبکہ پاکستانی ڈرامہ ایک مقصد لئے ہوتاہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اداکاری کامستقبل بہت روشن ہے اس لئے جو اداکاری میں ان ہوجاتاہے وہ کسی اور طرف کام ہی نہیں کرتا مگر میں اداکاری کے ساتھ ساتھ سٹیج میں پرفارمنس کے جوہر بھی دکھاؤں گی۔ پاکستانی فلموں کا معیار پہلے جیسا نہیں رہا ابھی بھی صرف گلیمرسے بھرپور فلمیں آرہی ۔
ہیں جن میں اداکاری و کہانی نام کی بھی نہیں ہوتی اس لئے فی الحال ٹی وی ڈراموں کو ہی ترجیح دوں گی۔میں ان دنوں مختلف ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کررہی ہوں۔

مزید :

کلچر -