یونائیٹڈ انشورنس کمپنی اور نیشنل بینک کے مابین تاریخ ساز معاہدہ

یونائیٹڈ انشورنس کمپنی اور نیشنل بینک کے مابین تاریخ ساز معاہدہ

لاہور(پ ر)دی یونائیٹڈ انشورنس کمپنی آف پاکستان لمٹیڈ اور نیشنل بینک آف پاکستان کے مابین کسان بھائیوں کو انشورنس سہولیات فراہم کرنے اور حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے زرعی انشورنس سے متعلق بہترین معاہدہ طے پایا ہے۔ اِس معاہدے کے تحت نیشنل بینک آف پاکستان کے ذریعے کسان بھائیوں کو دی جانے والی مختلف مالی سہولیات جیسا کہ کراپ، لائیوسٹاک اور زرعی آلات کی اِنشورنس یونائیٹڈ انشورنس کمپنی کے ذریعے دی جائے گی۔ یونائیٹڈ انشورنس کمپنی پاکستان میں پہلی کمپنی ہے جس نے کراپ اور لائیوسٹاک انشورنس کو متعارف کروایا اور پچھلے دس سال سے یہ مختلف بینکوں کو ایگری انشورنش کی خدمات مہیا کر رہی ہے۔

مزید : کامرس