پراپرٹی ڈویلپر’ایٹین‘ کی فیصل آباد میں افتتاحی تقریب

پراپرٹی ڈویلپر’ایٹین‘ کی فیصل آباد میں افتتاحی تقریب

لاہور(پ ر)پاکستان کے انتہائی پرتعیش ، جدید ترین اور ملے جلے، رہائشی پروجیکٹ ، ایٹین نے ملک کی رئیل اسٹیٹ انڈسٹری میں اپنی موجودگی میں مزید مستحکم بنانے کے لیے،آبادی کے اعتبار سے پاکستان کے تیسر ے بڑے شہر، فیصل آباد،میں انتہائی دلچسپ افتتاحی تقریب کاانعقاد کیا ۔ تقریب میں فیصل آباد کے معروف اداروں کے سربراہان ، صنعتکاروں، اور ممتاز کاروباری افراد نے شرکت اور پر تعیش ولاز کے آرکیٹیکچرل ماڈل اور پروجیکٹ کے ماسٹر پلان میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔اس موقع پر مہمانوں کو ایٹین کی جانب سے مستقبل میں پیش کیے جانے والے پروگراموں سے آگاہ کیا گیا اورمکمل پروڈکٹ لائن پیش کی گئی جن میں وہ سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔اس موقع پر ایٹین کے چیف کمرشل آفیسر، علی عبدل غفار نے کہا،’’ہمیں اس بات پر بہت خوشی ہے کہ ہم فیصل آباد کے لوگوں کے لیے ایک بین الاقوامی معیار کا طرز رہائش لے کر آئے ہیں۔ایک ایسا شہر جسے، ملکی جی ڈی پی میں بڑے حصہ کے باعث،’پاکستان کا مانچسٹر‘ کہا جاتا ہے،یقیناً مقامی آبادی کے لیے پیش کیے گئے بہترین رہائشی پروجیکٹس میں سرمایہ کاری کے لیے راہ ہموار کرے گا۔‘‘

ایٹین کوملک میں دیگر پروجیکٹس سے ممتاز بنانے والی خصوصیات کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا،’’تمام ولاز اور اپارٹمنٹس اس طرح ڈیزائن کیے گئے ہیں کہ ان سے لوگوں

کے جدید طرز زندگی کا اظہار ہوتا ہو اور ہم نے اس رہائشی منصوبہ کو حقیت بنانے کے فکری عمل میں ہر نکتے کا خیال رکھا ہے۔‘‘

موسیقی کے لائیوپروگرام نے اس ایونٹ میں رنگ بھر دیا جس کے بعد حاضرین کی تواضع پرتکلف عشائیے سے کی گئی ۔

ایٹین نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے دس منٹس کے فاصلے پر واقع ہے اور مقامی و بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے ایک مثالی ڈیویلپمنٹ ہے جو پر تعیش رہائش اور جدید ترین سہولتوں سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔ ایٹین پاکستان میں مستقبل کے رئیل اسٹیٹ پروجیکٹس کے لیے بینچ مارک ثابت ہو گا۔

مزید : کامرس