پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں‘ احمر اسماعیل

پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں‘ احمر اسماعیل

راولپنڈی (سٹی رپورٹر) پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، برطانوی سرمایہ کار حکومت پاکستان کی جانب سے دی گئی مراعات سے فائدہ اٹھائیں، سی پیک کے تحت، مشینری، ٹیکسٹائل، منرلز، تعمیرات اور سروسز کے شعبے میں دو طرفہ تجارت کے مواقعوں میں اضافہ ہو گیا ہے ان خیالات کا اظہار قونصلر جنرل احمر اسماعیل نے برمنگھم برطانیہ میں راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان کاروباری و تجارتی تعلقات اہمیت کے حامل ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور کاروباری برادری کے درمیان تعلقات بڑھانے کے لیے راولپنڈی چیمبر کی کاوشیں قابل ستائش ہیں ۔ کانفرنس، سمینارز اور تجارتی روابط بڑھانے کے لیے چیمبر آف کامرس کے ساتھ قونصلیٹ مکمل تعاون اور معاونت فراہم کرے گا۔اس موقع پرراولپنڈی چیمبر کے صدر ملک شاہد سلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے کئی مراعات ہیں ، ٹیکسوں میں چھوٹ ہے ۔

مزید : کامرس