ٹی وی سٹارز کا فلموں کی طرف آنا خوش آئند ہے،انعام خان

ٹی وی سٹارز کا فلموں کی طرف آنا خوش آئند ہے،انعام خان
 ٹی وی سٹارز کا فلموں کی طرف آنا خوش آئند ہے،انعام خان

  

لاہور(فلم رپورٹر) سینئر اداکار انعام خان نے کہا ہے کہ اس وقت فلم اور ٹی وی دونوں جگہ کام پورے عروج پر ہے ۔سلیم شادنے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹی وی انڈسٹری پر کبھی زوال نہیں آیا فلموں کی آفرز ہیں مگر ٹی وی کو زیادہ اہمیت دیتا ہوں ٹی وی سٹارز کا فلموں کی طرف آنا خوش آئند ہے۔یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں نے ہمیشہ پروفیشنل لوگوں کئے ساتھ کام کیا ہے ایک سوال کے جواب میں انعام خان نے کہا کہ ہمارے ڈرامے آج بھی عوام کی اولین ترجیح ہیں فلموں کی آفرز بہت زیادہ ہیں مگر فی الحال ٹی وی کو ترجیح دے رہا ہوں ۔

تاہم جب کبھی بھی کوئی اچھا سکرپٹ ملا تو اسے ضرور ترجیح دوں گا ہمیں اپنی فلموں کی تعداد کے ساتھ ساتھ معیار کو بھی بہتر بنانا چاہئے بھارتی فلموں کو ہمیشہ کیلئے بین کردیا جائے تاکہ ہمارے سینما گھروں کو مطلوبہ فلمیں مل سکیں۔

مزید : کلچر