سعودی عرب کے نان آئل سیکٹر کے پی ایم آئی میں اضافہ ریکارڈ

سعودی عرب کے نان آئل سیکٹر کے پی ایم آئی میں اضافہ ریکارڈ

ریاض(اے پی پی)سعودی عرب کے نان آئل سیکٹر نے رواں سال کے پہلے گیارہ ماہ میں خاطر خواہ ترقی کی ۔سعودی سرکاری خبر رساں ادارے نے سعودی وزارت خزانہ کی ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے پرچیزینگ منیجر انڈیکس ( پی ایم آئی) نومبر میں بڑھ کر 55.2 پر آگیا جو کہ اکتوبر میں 53.8 پر تھا جبکہ نومبر میں نان آئل شعبے کا پیداواری انڈیکس 56.1 سے بڑھ کر 59.3 اور نئے صنعتی آرڈرز کا انڈیکس 56.7 سے بڑھ کر نومبر میں 59.2 پر آ گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سال کی تیسری سہ ماہی میں سرکاری اخراجات یا سٹیٹ سپنڈنگ میں 21 فیصد اضافہ ہوا۔ تاہم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ایم آئی کا اوسط جنوری تا نومبر2017کے مقابلے میں جنوری تا نومبر 2018کم رہا ہے۔

hma/jav/rmq 1334

مزید : کامرس