سورج مکھی کی کاشت کیلئے پوری گہرائی تک ہل چلاناچاہیے، زرعی ماہرین

سورج مکھی کی کاشت کیلئے پوری گہرائی تک ہل چلاناچاہیے، زرعی ماہرین

فیصل آباد(بیورورپورٹ ) ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ سورج مکھی کی بمپر کراپ کے حصو ل کیلئے ہائبرڈ اقسام ہائی سن 33، ہائی سن 39، این کے 278، ایف ایچ 331، ڈی کے 4040، جی 101، 64-A-93 اے وغیرہ کو موزوں ترین قرار دے دیاگیا ہے۔ کاشتکار شرح بیج 2سے اڑھائی کلو گرام فی ایکڑ رکھیں نیز بیج کا اگا؂ؤ 90فیصد سے زیادہ ہونا چاہیے ۔

ماہرین زراعت نے بتایاکہ کاشتکار وں کو سورج مکھی کی کاشت کیلئے پوری گہرائی تک ہل چلاناچاہیے جبکہ کاشتکار سورج مکھی کی کاشت کیلئے بھاری میرازمین کاانتخاب کریں اور اس میں پوری گہرائی تک ہل چلائیں تاکہ پودے کی جڑیں گہرائی تک جا کر زمین سے ضروری خوراکی اجزاء حاصل کرکے بہتر نشو ونما پاسکیں۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد ڈویژن سمیت بہاولپور ، رحیم یار خان، خانیوال ، ملتان ، وہاڑی ، بہاولنگر ، مظفر گڑھ اور ڈیرہ غازیخان کے کاشتکار بہاریہ سورج مکھی کی کاشت وسط جنوری تک مکمل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار اچھے اگاؤ کیلئے صاف ستھرے و دوغلے بیج کا انتخاب کریں اورفصل کو قطاروں میں کاشت کیاجائے۔

مزید : کامرس