منہاء ایڈیبل آئلز کی نئی مصنوعات ’’منہا بناسپتی اینڈ آئلز‘‘ متعارف

منہاء ایڈیبل آئلز کی نئی مصنوعات ’’منہا بناسپتی اینڈ آئلز‘‘ متعارف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) منہا ایڈیبل آئلز نے اپنی نئی مصنوعات ’’منہا بناسپتی اینڈ آئلز‘‘ متعارف کرا دیں۔ اس سلسلے میں منہا ایڈیبل آئلز نے میریٹ ہوٹل کراچی میں تقریب کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر شاندار شام موسیقی اور عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ تقریب کے مہمان خصوصی منہا ایڈیبل آئلز کے سی ای او اور ڈائریکٹر فرحاج سرور تھے جبکہ کارورباری شخصیات، ڈسٹری بیوٹرز اور معزز مہمانوں کی ایک بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔ قبل ازیں منہا ایڈیبل آئلز نے 30 جولائی کو لاہور اور 16 اگست کو کراچی میں منعقدہ تقریبات میں ’’جشن‘‘ برانڈ کو متعارف کرایا تھا۔ منہا بناسپتی اور آئلز کھانوں میں ذائقے شامل کرنے کے لئے متعارف کردہ مصنوعات میں نیا اضافہ ہے۔ یہ لاہور میں واقع بہترین پلانٹ میں تیار کردہ ہیں جو عالمی معیارات کے مطابق اعلیٰ ترین معیار کو یقینی بناتا ہے۔اس موقع پر منہا ایڈیبل آئلز کے سی ای او اور ڈائریکٹر فرحاج سرور نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کے دور میں جب صارفین صحت کے حوالے سے بہت محتاط ہو رہے ہیں، منہاء بناسپتی اور کوکنگ آئل میں تمام ضروری اجزاء دستیاب ہیں جو صحت مند کھانے اور بہتر طرز زندگی کیلئے کوکنگ کا ایک شاندار ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تمام مصنوعات وٹامن اے، ڈی اور ای سے بھرپور ہیں اور ضروری معدنیات کا ایک بہترین ذریعہ ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منہاء ایڈیبل آئلز کے چیف آپریٹنگ آفیسر سرور نصراﷲ نے منہاء آئلز اور بناسپتی کے آغاز پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برانڈز کی یہ درجہ بندی ہمیں کاروبار کی ایک نئی سطح تک لے جائے گی۔ ان برانڈز کا آغاز صارفین کو معیاری مصنوعات کی فراہمی کیلئے ہمارے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
منہاء ایڈیبل آئلز دوبئی، متحدہ عرب امارات اور لاہور، پاکستان میں این آر ایس انٹرنیشنل ہیڈ کوارٹرز کا حصہ ہے۔ این آر ایس انٹرنیشنل یو اے ای بین الاقوامی کارپوریٹ حلقے میں ایک مشہور نام ہے اور منہاء ایڈیبل آئلز کے ساتھ خوراک کی مصنوعات کی دنیا میں شامل ہو رہا ہے۔ تقریب میں بڑی تعداد میں ڈسٹری بیوٹرز، ریٹیلرز اور کارپوریٹ صنعت سے تعلق رکھنے والے معزز مہمانوں نے شرکت کی جنہوں نے عالمی صحت کے معیارات کے مطابق اعلیٰ معیار کے ایڈیبل آئل اور بناسپتی کے اجراء کو سراہا۔
تقریب پرمیریٹ ہوٹل کراچی میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر شام موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا۔ معروف گلوکاروں نے اپنی کارکردگی سے حاضرین کو محظوظ کیا اور مہمانوں سے داد حاصل کی۔

مزید :

کامرس -