پی ٹی وی کونئی زندگی دینے والے ایم ڈی کو مشکلات کا سامنا

پی ٹی وی کونئی زندگی دینے والے ایم ڈی کو مشکلات کا سامنا

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان ٹیلی وژن کارپوریشن کو ایک نئی زندگی دینے کا عزم لے کر آنے والے منیجنگ ڈائریکٹر ارشد خان کو اندرونی سطح پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ذرائع کے مطابق ارشد خان کی خواہش ہے کہ قومی چینل پر پرائیویٹ پروڈکشنز کی بجائے ان ہاؤس بنائے جانے والے ڈرامے پیش کئے جائیں جبکہ ان کے وژن کو منیجر جیسے بڑے عہدوں پر بیٹھے ہوئے لوگ ناکام بنانے میں مصروف ہیں۔حالیہ ہی میں اسلام آبادمرکز کی ایک بڑی منظور شدہ ڈرامہ سیریل مرکز کی ذاتی پسند نا پسند کی بناء پر تعطل کا شکار رہی اور اب ہمیشہ کے لئے داخل دفتر ہوتے ہوئے محسوس ہوتی ہے ۔باخبر ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ رائٹر پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ اس پراجیکٹ سے علیحدگی اختیار کرلے ۔ اس سلسلے میں جب سابقہ جی ایم پی ٹی وی اسلام آباد مرکز کنول مسعود سے رابطہ کیا گیا تھا تو انہوں کہا کہ مجھے اس سلسلے میں کچھ معلوم نہیں ہے جبکہ رائٹر سجاد گل ساجی سے رابطہ کرنے پر ان کا کہنا تھا کہ میری ڈرامہ سیریل کی منظوری کو کئی ماہ گذر چکے ہیں لیکن یہ کب شروع ہوگی یہ مجھے معلوم نہیں ہے۔

مزید : کلچر