ٹیٹرا پیک پاکستان نے جے آئی پی ایم ایڈوانسڈ سپیشل مینوفیکچر نگ ایکسلینس ایوارڈ حاصل کرلیا

ٹیٹرا پیک پاکستان نے جے آئی پی ایم ایڈوانسڈ سپیشل مینوفیکچر نگ ایکسلینس ...

لاہور(پ ر) ٹیٹرا پیک پاکستان پیکجنگ مٹیریل فیکٹری لاہور نے شاندار مینوفیکچرنگ پر جے آئی پی ایم ایڈوانسڈ سپیشل ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ یہ پاکستان میں واحد فیکٹری ہے جس نے یہ ایوارڈ حاصل کیا۔جاپان انسٹیٹیوٹ آف پلانٹ مینٹیننس کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ ایوارڈ ان کو دیا جاتا ہے جنہوں نے شاندارپروڈکشن کے معیار، اعتباریت، ایفی شینسی اور ماحولیاتی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ٹیٹرا پیک پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر جارج مونٹیرو نے اس موقع پر کہا کہ ایوارڈ کے لئے فیکٹری سے لے کر ایگزیکٹو بورڈ روم تک کے تمام عمل کی سخت تشخیص کی جاتی ہے۔ یہ ایوارڈ صرف وہ فرمز حاصل کر سکتی ہیں جو پروڈکشن کی انفرادیت کے وسیع عزم کا اظہار کرتی ہیں۔

فیکٹری ڈائریکٹر پاکستان منصور زمان نے ایوارڈ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کی پہلی فیکٹری ہے جس نے مینوفیکچرنگ میں مہارت کا یہ درجہ حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک میں عالمی معیار کے قیام پر فخر ہے جو نہ صرف ہمارے صارفین کا قابل اعتبار پارٹنر کے ساتھ کام کرنے کے لئے اعتماد بڑھاتا ہے بلکہ ہمارے ملازمین کی اعلیٰ ترین سطح کے پروفیشنلزم سے مطابقت پیدا کرنے کی صلاحیت کی بھی نشاندہی کرتا ہے۔

ٹیٹرا پیک فیکٹری لاہور کے حالیہ دورہ کے موقع پر پاکستان کے اعلیٰ پایہ کے صحافیوں اور رپورٹروں کو فیکٹری کے حالات کو دیکھنے اور ان کا تجزیہ کرنے کا موقع ملا۔ اس موقع پر مہمان صحافی پاکستان میں یہ جدید سہولت دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں اور بے حد متاثر ہوئے۔

دنیا بھر میں کام کرنے والی 29 ٹیٹرا پیک پیکیجنگ مٹیریل فیکٹریوں میں سے 27 نے ایک یا اس سے زیادہ ٹی پی ایم ایوارڈز حاصل کئے ہیں۔ یہ ٹیٹرا پیک کے عالمی معیار کی مینوفیکچرنگ اور اپنے صارفین کو بہترین معیار کی مصنوعات کی فراہمی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید : کامرس