ایشیاء کی 50 پرکشش خواتین‘ ماہرہ نے عالیہ بھٹ کو پیچھے چھوڑ دیا

ایشیاء کی 50 پرکشش خواتین‘ ماہرہ نے عالیہ بھٹ کو پیچھے چھوڑ دیا
 ایشیاء کی 50 پرکشش خواتین‘ ماہرہ نے عالیہ بھٹ کو پیچھے چھوڑ دیا

  

لندن (آئی این پی) اداکارہ ماہرہ خان نے ایشیا کی دلکش ترین خواتین کی فہرست میں بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کو پیچھے چھوڑ دیا۔برطانوی میگزین ایسٹرن آئی کی جانب سے حال ہی میں ایشیا کی 50 پرکشش اور دلکش ترین خواتین کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ اس فہرست میں ماہرہ خان چوتھے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ عالیہ بھٹ نے چھٹے نمبر پر جگہ بنائی۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس عالیہ چوتھے نمبر پر تھیں اور ماہرہ خان پانچویں نمبر پر موجود تھیں۔ اس فہرست میں پاکستان سے صنم سعید 19ویں ، ارمینا خان 24 ویں، مہوش حیات 40 ویں جب کہ اقرا عزیز 46 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ جبکہ پریانکا چوپڑا دوسرے، بھارتی ٹی وی اداکارہ نیا شرما تیسرے جب کہ عالیہ بھٹ چھٹے نمبر پر ہیں۔

مزید : کلچر