لاہور اور کراچی چیمبر ز کے عہداروں کی ملاقات ، مل کر کام کرنے پر اتفاق

لاہور اور کراچی چیمبر ز کے عہداروں کی ملاقات ، مل کر کام کرنے پر اتفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نیوزرپورٹر)لاہور اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صنعت و تجارت کی ترقی اور تاجر برادری کے لئے مل کر کام کریں گے۔ یہ فیصلہ لاہور چیمبر کے نائب صدر فہیم الرحمن سہگل اور کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر جنید اسماعیل مکدہ کے ملاقات کے دوران کیاگیا۔ کراچی چیمبر کے نائب صدر آصف شیخ جاوید بھی موقع پر موجود تھے۔ فہیم الرحمن سہگل اور کراچی چیمبر کے عہدیداروں نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ دونوں چیمبر مل کر باہمی دلچسپی والے مسائل پر مشترکہ حکمت عملی تشکیل دیں گے،تجارت سے متعلق تمام معلومات ، اشیاء کی مسابقت میں اضافے اور کاروباری لاگت میں کمی جیسی تمام معلومات کا تبادلہ کریں گے ور ملک کی معاشی ترقی کے لئے تجاویز تیار کرنے میں ایک دوسرے سے تعاون کو فروغ دیں گے۔ نائب صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ دونوں چیمبر کے مابین ہم آہنگی تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مددگار ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبہ کی طاقت مل کر کام کرنے میں ہے تاہم دونوں شہروں کی تاجر برادری کو معاشی مسائل اور چیلنجز کا سامنا کرنے میں ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بیرون ملک پاکستانیوں کو خصوصی سہولیات دے کیونکہ وہ قیمتی زرمبادلہ بھجواکر ملک کے معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، ان کی حوصلہ افزائی بیرون ملک سے ترسیلات کی آمد میں اضافے کا سبب بنے گی۔

صدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جنید اسماعیل مکدہ اور نائب صدرر آصف شیخ جاوید نے کہا کہ کراچی چیمبر اور لاہور چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے دونوں شہروں کی تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل میں آسانی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی برآمدات میں اضافہ کرنے کی بے حد ضرورت ہے ، تاہم برآمدی پیداوار والی صنعتوں کے مسائل کے مسائل کو سب سے پہلے حل کیا جا چاہیے۔

مزید :

کامرس -