عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ، صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا
کراچی(اے این این )عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت کم ہو گئی جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہو گیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز عالمی صرافہ مارکیٹ میں3ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1237ڈالر ہو گئی جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں200روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا64 ہزار 350روپے سے بڑھ کر 64 ہزار 550روپے ہو گیا۔اسی طرح171روپے کے اضافے سے 10گرام سونے کی قیمت 55 ہزار 341روپے ہو گئی۔
Back to Convers