حکومت ریلیف فراہم کرنے کیلئے سیلز ٹیکس میں کمی لائے‘ دارو خان اچکزئی

حکومت ریلیف فراہم کرنے کیلئے سیلز ٹیکس میں کمی لائے‘ دارو خان اچکزئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد( آن لائن )یونائیٹڈ بزنس گروپ کے رہنما اورایف پی سی سی آئی کے صدراتی امیدوارانجینئیر دارو خان اچکزئی نے کہا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی اور شرح سود میں اضافہ سے عوام اور کاروباری برادری کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے سیلز ٹیکس میں کمی لائے۔ سیلز ٹیکس کے موجودہ نظام میں خامیاں ہیں جن میں اصلاحات سے کاروباری صورتحال پر خوش گوار اثرات مرتب ہونگے۔انجینئیر دارو خان اچکزئی نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ سیلز ٹیکس اصلاحات سے حکومت کو اربوں روپے کی بچت ہو گی جبکہ نجی شعبہ کیلئے کاروباری لاگت کم ہونے سے سرمایہ کاری کا ماحول سازگارہو جائے گا۔اگر سیلز ٹیکس میں خاطر خواہ کمی کر کے اسے ناقابل واپسی قرار دیا جائے تو ریفنڈ کلیم اور انپٹ ٹیکس کے متعلق شکایات ختم ہو جائیں گی۔
جس سے بزنس کمیونٹی کا وقت اور سرمایہ جبکہ ایف بی آر کی انتظامی اخراجات کم ہو جائیں گے۔ جعلی ریفنڈ کلیمز کا سلسلہ ختم ہونے سے حکومت کودوسو ارب روپے تک فائدہ پہنچے گا۔ سیلز ٹیکس سے ادائیگی کا طریقہ کار سہل ہونے سے ٹیکس نیٹ اور بیس میں اضافہ ہو گاجبکہ ٹیکس چور ی سمگلنگ وفراط زر کم ہوجائے گا۔ اس فیصلے سے صنعتی شعبہ اپنے پیروں پر کھڑا ہو جائے گاجبکہ صنعتی پھیلاؤسے محاصل اور روزگار بڑھے گا اور زیر زمین معیشت کا حجم کم ہو جائے گا۔ ٹیکس گزاروں پر بوجھ بڑھانے کے بجائے ٹیکس نیٹ پھیلانے اور ٹیکس نظام کو منصفانہ بنانے کی ضرورت ہے ۔

مزید :

کامرس -