جہالت دور کرنے کیلئے تعلیم حاصل کرنالازمی ہے،ماہ نور

جہالت دور کرنے کیلئے تعلیم حاصل کرنالازمی ہے،ماہ نور
 جہالت دور کرنے کیلئے تعلیم حاصل کرنالازمی ہے،ماہ نور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ و ماڈل ماہ نور نے کہا ہے کہ پاکستان میں جہالت اور غربت کے اندھیروں کو دور کرنے کے لئے تعلیم لازمی ہے جب تک ہر بچہ تعلیم حاصل نہیں کرے گا اس وقت تک ترقی مشکل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں برائیوں کی بڑی وجہ جہالت ہے ، جب تک انسان کا دماغ تعلیم کی روشی سے منور نہیں ہوتا اس وقت تک وہ اچھے اور برے کی تمیز نہیں کر سکتا ۔ وقت کی ضرورت ہے کہ پاکستان میں نصاب تعلیم یکساں کیا جائے تاکہ غریب اور امیر کے درمیان تعلیم کا معیار یکساں ہو سکے ۔ ماہ نورنے کہا ہے کہ میں اس وقت کئی ڈراموں میں کام کررہی ہوں اور ا ن میں میرے کردار بہت اہمیت کے حامل ہیں امید ہے کہ جس طر ح اب تک مجھے پزیرائی ملی ہے ان ڈراموں کو بھی پسند کیا جائے گا ۔ہمیشہ معیاری کام کیا ہے اور اسی وجہ سے میری ایک منفرد پہچان ہے ۔
جس کو میں برقرار رکھنے کی کوشش کروں گی میں اپنے کام سے کام رکھتی ہوں اور اسی وجہ سے مجھے ڈراموں میں کاسٹ کیاجاتا ہے ۔

مزید :

کلچر -