مدثرحسن قاسمی طویل دورانیہ کے کھیل کی کاغذی کاروائی میں مصروف

مدثرحسن قاسمی طویل دورانیہ کے کھیل کی کاغذی کاروائی میں مصروف
 مدثرحسن قاسمی طویل دورانیہ کے کھیل کی کاغذی کاروائی میں مصروف

  

لاہور(شوبزرپورٹر) ٹی وی کے سینئراداکار وپرڈیوسرمدثرحسن قاسمی ان دنوں طویل دورانیہ کے کھیل کی کاغذی کاروائی میں مصروف ہیں۔مدثر حسن قاسمی نے بتایاہے کہ میں ایک لانگ پلے بنارہا ہوں جس میں سینئرفنکاروں کے ساتھ ساتھ نیو ٹیلنٹ کو بھی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا جائے گا۔لانگ پلے کی ریکارڈنگ کا آغاز کاغذی کاروائی مکمل ہونے کے فوراً کیا جائے گا۔انہوں نے مزیدکہا کہ آج کل جدیدٹیکنالوجی کے ساتھ بہت اچھے ڈرامے بن رہے ہیں میں ایک با مقصد اور اصلاحی ڈرامہ بنانا چاہتا ہوں ۔

یاد رہے کہ مدثر حسن قاسمی پی ٹی وی کے شہرہ آفاق ڈراموں’’ اندھیراجالا‘‘،’’پورے چاند کی رات‘‘،’’دل ہی تو ہے‘‘اور’’رات ‘‘میں اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں۔

مزید : کلچر