علیحدہ صوبے کے قیام سے سرائیکی خطے کی محرومیوں کے خاتمے میں مدد ملے گی ‘ علی رضا دریشک

علیحدہ صوبے کے قیام سے سرائیکی خطے کی محرومیوں کے خاتمے میں مدد ملے گی ‘ علی ...

جام پور (نامہ نگار )پاکستان عمران خان کی قیادت میں ملک و قوم کو آگے کی طرف بڑھانے کے لیے ہر ممکن کوششیں جاری رکھے (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

ہوئے ہیں۔علیحدہ صوبہ جلد عوام کو تحفے میں دیں گے۔کمیٹی کام میں مصروف عمل ہیں جس سے سرائیکی خطے کی محرومیوں کے خاتمے میں مدد ملے گی۔راجن پور سے پسماندگی اور بیروزگاری کو دور کرنے کے لئے حکومت پسماندہ علاقوں کیلئے بہترین پروگرام لارہی ہے جس سے ضلع میں خوشحالی آئے گی۔سابقہ روایت برقرار رکھنے کے لیے ضلع سے بیروزگاری۔غربت۔جہالت کو دور کرکے امن کی فضاء4 کو بحال رکھا جائے گا ان خیالات کا اظہار جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کمیٹی کے ممبر و سابق ممبر صوبائی اسمبلی بیرسٹر علی رضا خان دریشک نے گزشتہ روز ضلع بھر میں مختلف تقریبات میں شرکت کرنے کے بعد السادات ویلفیئر سوسائٹی کے آفس میں دورہ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق ممبر ضلع کونسل حافظ نور احمد خان رند۔سید شفیق گیلانی۔صابر جینز۔زاہد حسین چنڑ۔محمد کاشف۔چوہدری محمد شفیق۔کمال قریشی۔ملک محمد یوسف آرائیں۔مرید حسین لنگاہ۔حاجی نذر حسین حجانہ۔سعید خان لنڈ۔غلام مصطفی خان۔مہار شاہد حسین۔ملک محمد اقبال خان آرائیں۔انجینئر کلیم اللہ خان رند۔محمد حنیف خان دریشک۔غضنفر خان بھٹی۔ملک عبدالرحمان سندیلہ۔عمران حسین رند ایڈووکیٹ۔محمد سلیم گڑھ والا۔حاجی قدیر احمد بھٹہ۔ملک خلیل احمد وریا۔لیاقت علی قریشی۔محمد اصغر شاد۔عمران حسین لنگاہ۔عرفان حسین سیال۔ملک عبدلستار ببر۔لعل بخش مستوئی۔وقار حسین رند۔محمد آصف خان۔جٹ عقیل احمد بھٹہ سمیت دیگر معززین موجود تھے بعدازاں بیرسٹر علی رضا خان دریشک نے السادات ویلفیئر سوسائٹی کے آفس میں دورہ کیا اور بیروزگاروں۔یتیموں۔بیواؤں کو بہتر روزگار فراہم کرنے کے لئے بلا سود قرضے دینے اور سینکڑوں گھرانوں کو خوشحالی کی طرف گامزن کرنے پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر