بلدیاتی اداروں کو ختم کرنے کیخلاف صوبہ بھر میں قانونی جنگ لڑنے کی تیاری مکمل

بلدیاتی اداروں کو ختم کرنے کیخلاف صوبہ بھر میں قانونی جنگ لڑنے کی تیاری مکمل

ملتان (سپیشل رپورٹر )پنجاب بھرکے بلدیاتی اداروں کے سربراہان نے حکومت کی جانب سے بلدیاتی اداروں کو ختم کرنے کے خلاف (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

قانونی جنگ لڑنے کی تیاریاں مکمل کر لیں۔ میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کے میئر کرنل (ر) مبشر کی صدارت میں4 دسمبربروز بدھ پنجاب بھرکے بلدیاتی اداروں کے سربراہان کا اجلاس لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں میئر ملتان چوہدری نوید الحق ارائیں ، چیئر مین ضلع کونسل دیوان عباس بخاری سمیت پنجاب کے 36 اضلاع کے چیئر مین ضلع کونسل اور 11 میئرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں بلدیاتی اداروں کے سربراہوں نے متفقہ مشاورت سے حکومت کی جانب سے بلدیاتی اداروں کو ختم کرنے کی صورت میں اپنے طور پر مشترکہ قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا۔ اس سلسلے میں معروف قانون دان بیرسٹر اعتزاز احن کی خدمات حاصل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں تمام بلدیاتی اداروں کے سربراہان نے قانونی جنگ لڑنے کے لیے ایک ایک لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔ اس سلسلے میں اگلا اجلاس جنوری 2019 ء4 میں ملتان میں منعقد ہو گا۔ پنجاب بھرکے بلدیاتی اداروں کے سربراہان کی میزبانی میئر ملتانچوہدری نوید الحق ارائیں کریں گے۔

تیاری مکمل

مزید : ملتان صفحہ آخر