مہنگائی کا سونامی بے قابو ‘ فلاحی ریاست کے دعوے ٹھس ہوگئے ‘ فیصل نیازی

مہنگائی کا سونامی بے قابو ‘ فلاحی ریاست کے دعوے ٹھس ہوگئے ‘ فیصل نیازی

خانیوال(بیورونیوز)مسلم لیگ(ن) کے رہنما ممبر وپنجاب اسمبلی فیصل خان نیازی نے کہاکہ مہنگائی کاسونامی بے قابو ہوکر غریبوں کی چھوٹی چھوٹی خوشیو ں کو نگل رہاہے فلاحی ریاست(بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

بنانے کے تمام دعوے ٹھس ہوکررہ گئے انڈے مرغی سے ڈوبتی معیشت کو نہیں بچایا جاسکتا حکومت کی اب تک کی کارکردگی نے عوام کو نہ صرف مایوس کیاہے بلکہ امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے ۔وہ یہاں معززین علاقہ اورکارکنوں سے بات چیت کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے مہنگائی پر قابو نہ پایا اورغریب عوام کوریلیف نہ دیاتو سخت عوامی نفرت کاسامنا کرنا پڑیگا۔انہوں نے کہا کہ پورے پنجاب میں کسان سراپااحتجاج ہیں کسانوں کامعاشی قتل کیاجارہاہے قومی ترقی وخوشحالی کسانوں کی خوشحالی سے وابستہ لیکن حکمرانو ں نے اس پس پشت ڈال رکھاہے پاکستان زرعی ملک ہے زراعت کو مضبوط ومستحکم بنانے کیلے کاشتکاروں کوزیادہ سے زیادہ مراعات وسہولیا ت دی جائیں زرعی مداخل اورکھادوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی جائے اورزرعی اجناس کی امدادی قیمتوں کا کسان نمائندؤں کی مشاورت سے اعلان کیاجائے۔

فیصل نیازی

مزید : ملتان صفحہ آخر