حکومت کی100دن کی کارکردگی صفر رہی ہے ، لیاقت بلوچ

حکومت کی100دن کی کارکردگی صفر رہی ہے ، لیاقت بلوچ

ملتان(سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عمران خان مڈٹرم کے الیکشن کا شور مچا کر فرار کا راستہ حاصل نہیں کرسکتے حکومت نے مسائل کے حل کے لئے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو اپوزیشن شدت کے ساتھ اکٹھی ہوکر احتجاج پر مجبور ہو جائے گی نواز ، شہباز نے ماڈل ٹاون معاملہ میں سنجیدگی نہیں دکھائی تھی اور اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ پورا نہیں کیا اور اب(بقیہ نمبر62صفحہ12پر )

سانحہ ماڈل ٹاؤن پر نئی جے آئی ٹی بن گئی ہے کرتار پور بارڈر سے سکھوں کی آمدورفت خوش آئند اقدام ہے لیکن مسئلہ مقدس مقاما ت یا راہداری کا نہیں بھارت کشمیر میں مسلمانوں کا قتل عام کررہا ہے بھارتی فوج نے متعدد بار درس گاہ حضرت بل کی بے حر متی کی اور مساجد ومدارس کو جلا یا ہے لائن آف کنٹرول پر مسلسل فائرنگ کرکے بھارت آزاد کشمیر کے نہتے شہریوں کو قتل کررہا ہے لیکن وزیر اعظم پاکستان نے اپنی تقریر میں بھارت کی ان طالمانہ کاروائیوں کا ذکر تک نہیں کیا کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے حکومت اپنا موقف واضح کرے اوربین الاقوامی و سفارتی محاذ پر حکومت مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرے اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی 100دن کی کارکردگی صفر رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں اسلامی جمیعت طلبہ کے زیراہتمام رائزنگ یوتھ ایکسپو کی تقریب کے موقع پر خطاب اور میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا اس موقع پر جماعت اسلامی جنو بی پنجاب کے سیکریٹری جنرل راؤ محمد ظفر، ضلعی امیر چوہدری اطہر عزیز، ضلعی جنرل سیکریٹری صہیب عمار صدیقی، صوبائی میڈیا کوؤرڈینیٹر کنور محمد صدیق ، چودھری فیاض اسلم،اسلامی جمعیت طلبہ کے جنو بی پنجاب کے ناظم عبدالرحمن، ضلعی ناظم ہنزلہ سلیم ، ناظم جامعہ زکریا حسنین کھوکھربھی ہمراہ موجود تھے۔افغان پاکستان عوام کے اعتماد کو بھی محال کیاجائے جنو بی پنجاب کی محرومیوں کے ازالے کے لئے الگ صوبے کامسئلہ حل ہونا چاہیئے ماضی میں جتنے بھی حکمران رہے انہوں نے اس بارے کوئی توجہ نہیں دی عمران خان مرغی ، انڈے ، کٹے کی معیشت چھوڑیں یکساں نظام تعلیم اور عوام کو مہنگائی سے نجات کے لئے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں ڈالر کی اڑان نے غریب عوام کا جینا دو بھر کردیا ہے 436کرپٹ افراد کا بلاامتیاز احتساب کیاجائے مگر کسی کے خلاف انتقامی کاروائی نہ کی جائے ۔انہوں نے مزیدکہا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں لیکن حکومت کے پاس کوئی یوتھ پالیسی نہیں یہی وجہ ہے کہ پا کستان کا ٹیلنٹ بیرون ملک کا رُخ کررہا ہے اسلامی جمعیت طلبہ کی مثبت سرگرمیاں قابل تحسین ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ڈالر کی اڑان کی وجہ سے غریب عوام کا بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے جینا دو بھر ہو گیا ہے ایک طرف عوام اپنے بچوں کو تعلیم نہیں دلوا سکتے تو دوسری طرف عوام کو صحت کی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں قومی و صوبائی بجٹ میں تعلیم کا خصوصی فنڈ رکھا جائے طلبہ یونینز پر عائد پابندی ختم کی جائے 18سال کا نوجوان الیکشن میں ووٹ تو ڈال سکتا ہے مگر اس پر طلبہ یونین کے زریعے مثبت سرگرمیوں کے فروغ پر پابندی ہے عمران خان طلبہ پر اعتماد کریں اور طلبہ یونینز کو فی الفور بحال کریں انہوں نے کہا کہ پاکستان کرپشن کی دلدل میں پھنس گیا ہے اگر احتساب کرنا ہے تو تمام کرپٹ افراد کا بلاامتیاز احتساب کیاجائے اور تمام 436کرپٹ افراد کے خلاف عملی طور پر کاروائی کو یقینی بنایا جائے جنہوں نے ملک کو اس نہج پر پہنچادیا ہے لیکن انتقامی کاروائیاں نہ کی جائیں انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے اپوزیشن کو اسمبلی میں اکٹھا بھی ہونا پڑا تو وہ اکٹھی ہوجائے گی۔

لیاقت بلوچ

مزید : ملتان صفحہ آخر