سرکاری اراضی ہاؤسنگ سوسائیٹز کو فروخت ملوث مافیا کیخلاف گھیرا تنگ ،لسٹیں فائنل

سرکاری اراضی ہاؤسنگ سوسائیٹز کو فروخت ملوث مافیا کیخلاف گھیرا تنگ ،لسٹیں ...

خانیوال (نمائندہ پاکستان ) صوبہ بھر میں اربوں روپے کی سرکاری اراضی ہاؤسنگ سوسائٹز میں شامل کر کے فروخت کرنے اور ان کے مالکان کی مدد کرنے والے مافیا کیخلاف آپریشن کا(بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

فیصلہ لسٹیں تیار ہو گئیں سو سے زائد با اثر سابق موجودہ ممبران اسمبلی او ر150 سے زائد پولیس ، ریونیو افسران لینڈ مافیا کی سر پرستی میں شامل ۔ تفصیلات تفصیلات کے مطابق حکومت پنجا ب نے صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں غیر قانونی اور قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں سرکاری اراضی شامل کر کے فروخت کرنے والے عناصر کیخلاف آپریشن کرنے کافیصلہ کر لیا گیا ہے اس سلسلہ میں حساس اداروں سے صوبہ بھر سے لسٹیں منگوالی گئیں ہیں ذرائع کے مطابق ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مالکان کی مدد اور سر پرستی کرنے والے مافیا کیخلاف بھی کاروائی کی جائے گئی جن میں با اثر سابق وموجودہ ممبران قومی وصوبائی اسمبلیوں سمیت پولیس آفسران اور ریونیو عملے بھی شامل ہیں ۔ذرائع کے مطابق سو سے زائد ممبران قومی وصوبائی اسمبلی جبکہ 150 سے زاہد پولیس اور ریونیو آفسران لینڈ مافیا کی سرپرستی یا مدد کرنے میں کردار ادا کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مالکان صوبہ بھر میں اربوں روپے کی سرکاری اراضی اپنی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں شامل کر کے فروخت کر چکے ہیں ان افراد کیخلاف شکنجہ تیار کر لیا گیا ہے ۔

ہاؤسنگ سوسائٹیز

مزید : ملتان صفحہ آخر