گناہ ٹیکس اسلامی روح کے منافی اقدام ہے ‘ وسیم اختر

گناہ ٹیکس اسلامی روح کے منافی اقدام ہے ‘ وسیم اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹی رپورٹر)امیرجماعت اسلامی جنوبی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اخترنے کہاہے کہ ایک طرف وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو مدینہ جیسی ریاست بنانے کی بات کرتے ہیں تو دوسری جانب (بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

گناہ ٹیکس لگاکر اسلامی تاریخ سے انحراف اور مذہبی اقدار کامذاق اڑارہے ہیں۔گناہوں کو روکاجاتا ہے کجایہ کہ ان پر ٹیکس لگاکرانہیں جائزقراردے دیاجائے،یہ اسلامی روح کے منافی اقدام ہے۔اس قسم کی اصطلاح استعمال کرکے دینی تصور کوکچل دیاگیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔حکومت وقت معاشرتی برائیوں کوجڑ سے ختم کرنے کے لیے اقدامات ضرور کرے مگر گناہ ٹیکس جیسی اصطلاح کااستعمال کرکے مذہبی عقائد کومجروح نہ کرے۔اس قسم کے اقدام سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوتی ہے۔
وسیم اختر