بجلی بچت مہم ‘ ضلع بھر کے بنیادی مراکز صحت سولر انرجی پر منتقل کرنیکا فیصلہ

بجلی بچت مہم ‘ ضلع بھر کے بنیادی مراکز صحت سولر انرجی پر منتقل کرنیکا فیصلہ

ملتان ( وقائع نگار )محکمہ صحت ملتان کی انتظامیہ نے ضلع بھر کے بنیادی مراکز صحت میں بجلی کی بچت کو مد نظر رکھتے ہوئے" سولر انرجی سسٹم "نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے محکمہ(بقیہ نمبر54صفحہ12پر )

صحت ملتان کے چیف ایگزیکٹر افیسر ڈاکٹر منور عباس نے صوبائی صحت حکام کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ ملتان کے تمام بنیادی مراکز صحت (بی ایچ یوز) بجلی کی ماہانہ اخراجات کی کمی اور متبادل بجلی کی نظام کو مدنظر رکھتے ہوئے "سولر انرجی سسٹم " نصب کرنے کے اقدامات شروع کیئے ہیں۔اس حوالے سے ایک مراسلہ محکمہ پرائمری اینڈ سکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کو بھیجوایا گیا ہے۔جسکی منظوری اور فنڈز کی دستیابی کے تنصیب کا کام شروع کر دیا جائے گا۔

سولر انرجی

مزید : ملتان صفحہ آخر