مستقل نہ ہونے پر جامعہ زکریا میں ڈیلی ویجز ملازمین کا احتجاج

مستقل نہ ہونے پر جامعہ زکریا میں ڈیلی ویجز ملازمین کا احتجاج

ملتان ( سٹاف رپورٹر) بہاوالدین زکریا یونیورسٹی میں ڈیلی ویجز ملازمین نے (بقیہ نمبر57صفحہ12پر )

احتجاجی مظاہرہ کیااور ایڈمن بلاک میں کام بند کر دیا۔مستقل نہ ہونے والے ملازمین نے یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ ایڈمن بلاک میں کام بند ہونے سے مسائل پیدا ہو گئے۔ مظاہرین کے مطابق ساڑھے سات سو ملازمین کو مستقل نہ ہونے سے مشکلات کا سامناہے۔ 10 سے 15 سال سروس کے باوجود مستقل نہ کیا جانا ظلم ہے، مظاہرین نے یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ انہیں مستقل کیاجائے۔

احتجاج

مزید : ملتان صفحہ آخر