میونسپل کارپوریشن کی کاروائی کپل ،بسمہاللہ میرج ہال سیل 15،15لاکھ جرمانہ

میونسپل کارپوریشن کی کاروائی کپل ،بسمہاللہ میرج ہال سیل 15،15لاکھ جرمانہ

ملتان( سپیشل رپورٹر) میئر ملتان چوہدری نوید الحق آرائیں کی ہدایت پرمیونسپل کارپوریشن کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ گزشتہ روز چیئر مین پلاننگ کمیٹی چوہدری عبدالستار کی قیادت میں عملہ نیمعصوم شاہ روڈ پر کپل میرج ہال اور بسم اللہ میرج ہال کو سیل کر (بقیہ نمبر65صفحہ12پر )

دیا۔دونوں میرج ہالزپر 15،15لاکھ روپے کی ریکوری کے اعتراضات ہیں۔میئر ملتان نے میونسپل کارپوریشن ملتان کے پلاننگ آفیسران سیملتان میں تعمیرتمام شادی ہالوں اور سکولوں کی مکمل تفصیلات طلب کر لیں ہیں۔ میئر نے کہا کہ شہر میں تعمیرات میں میونسپل کارپوریشن کی ریکوری اور بے ضابطگیوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گااور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر