نابینا افراد اپنے مطالبات منوانے کیلئے ایک بار پھر سڑکوں پر آگئے
لاہور(آئی این پی) نابینا افراد اپنے مطالبات کے حق میں ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے ‘ نابینا افراد نے کلمہ چوک پر میٹرو بس ٹریک کومکمل طور پر بند کر دیاجبکہ اس موقع پر نابینا افراد اپنے (بقیہ نمبر66صفحہ12پر )
مطالبات کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے حکومت سے وعدے پورے نہ کر نے کا بھی شکوہ کرتے رہے ۔ تفصیلات کے مطابق سر کاری ملازمتوں کے مطالبے پر نابینا افراد درجنوں بار پنجاب اسمبلی ‘گور نرہاؤس اور کلمہ چوک میں کئی کئی روز کااحتجاج کر چکے ہیں مگر حکومت ہر بار انکو تسلی دیکر ملازمتوں کی یقین دہانی کرواتی ہے مگر یہ وعدہ آج تک پورا نہیں ہو سکا جسکی وجہ سے نابینا افراد مطالبات کے حق میں پھر سڑکوں پر آگئے ہیں اور نابینا افراد نے کلمہ چوک پر میٹرو بس ٹریک بند کر دیا، ان کا کہنا ہے کہ انہیں روزگار نہیں دیا جا رہا، انہوں کہا انہیں حقوق کی پامالی کی جا رہی ہے، تبدیلی سرکار نے کہا تھا کہ انہیں روزگار دیا جائے گا۔
نابینا افرادکااحتجاج