50لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے 17ہزار 519کنال اراضی کی نشاندہی

50لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے 17ہزار 519کنال اراضی کی نشاندہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے نمائندے سے)نئے پاکستان میں 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے مختلف اضلاع سے 17 ہزار 519 کنال اراضی کی نشاندہی کرکے رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کوبجھوادی گئی، وزیراعظم کے آبائی ضلع میانوالی میں200 کنال 14مرلہ ،گورنرپنجاب کے آبائی شہرٹوبہ ٹیک سنگھ میں 975کنال 5مرلہ اوروزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدا رکے شہرڈی جی خان140کنال 15مرلہ اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے،مزید کن اضلاع میں(بقیہ نمبر30صفحہ7پر )

اراضی کی نشاندھی کی گئی ہے جان لیتے ہیں ۔پنجاب کے 36 اضلاع میں سے یہ اراضی صوبہ کے17 اضلا ع میں مختص کی گئی ہے۔سب سے زیادہ اراضی گوجرانوالہ شہرمیں مختص کی گئی جو4379 کنال 12مرلہ ہے،ملتان میں2773 کنال ، وہاڑی 589 کنال سے زائد سرکاری اراضی ہے ۔ منڈی بہاؤالدین2034 کنال ، بہاولنگر904 کنال سے زائد ،اراضی کی نشاندہی کی گئی ۔جھنگ 200 کنال ،سیالکوٹ 116کنال ، احمد پور سیال 197 کنال ، گجرات 48 کنال سے زائد ،سرکاری اراضی ہے ۔ ننکانہ صاحب 1289کنال سے ، حافظ آباد1109 کنال ، مظفر گڑھ 1339کنال سے زائد ،فیصل آباد میں1239 کنال ،ڈیرہ غازیخان میں 140 کنال سے زائد پنجاب حکومت کی اراضی کی نشاندھی کی گئی ہے۔ محکمہ مال نے نئے پاکستان میں 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے 36 اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کو متعدد بار مراسلے جاری کئے تھے 17 اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے سرکاری اراضی کی نشاندھی کی گئی ہے ۔مختلف شہروں سے موصول ہونیوالی رپورٹ حاصل کرلی ، اٹک، بہاولپور، بہاولنگر، بھکر، چکوال، چنیوٹ،جہلم ،قصور ،خانیوال، خوشاب کی ڈپٹی کمشنرز سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ لیہ،نارووال ، اوکاڑہ ،رحیم یار خان ،راجن پور، راولپنڈی ، ساہیوال ،سرگودھااور شیخوپورہ کے ڈپٹی کمشنرز کو محکمہ مال کی جانب سے متعدد بارمراسلے جاری کئے گئے۔
اراضی