ایم ڈی اے ان ایکشن ،10عارضی ہوٹل چھپر غیر قانونی پختہ عمارتیں مسمار

ایم ڈی اے ان ایکشن ،10عارضی ہوٹل چھپر غیر قانونی پختہ عمارتیں مسمار

ملتان( سپیشل رپورٹر) ایم ڈی اے انفو رسمنٹ ٹیم کا قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف گرینڈ �آپریشن روزانہ کی بنیادوں پر جاری ۔ ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم ،بہاولپور چوک ،سدرن بائی پاس روڈ ، دنیا پور روڈ ،بابر چوک سے ابن سینا ہسپتال تک آپریشن کیا ۔مجموعی طور پر 10 د عارضی ہوٹل /(بقیہ نمبر31صفحہ7پر )

چھپڑ وغیرہ اور 2عد غیر قانونی پختہ عمارات گرا دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق روڈ کی حدود میں بنائے گئے تمام تر عارضی تعمیرات چھپر وغیرہ گرادے گئے۔ آپریشن سے پہلے تمام مالکان کو نوٹسز جاری کئے گئے تھے۔ ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے قابضین کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے فاطمہ جناح گیٹ نمبر 1 کے پاس موجود تمام تر کھوکھے اور ہوٹل وغیرہ ختم کروا کے کالونی کے گیٹ کو کلیر کرا دیا۔ فاطمہ جناح ٹاؤن میں موجود خانہ بدوشوں کو بھی ان کے اونٹوں سمیت کالونی سے نکال دیا گیا۔ آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ اکرام عزیز بلوچ نے کی جبکہ ، ملک جا وید اعوان اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ ایم ڈی ، فیلڈ سٹاف ،پولیس کی بھاری نفری اور دیمالیشن اسکواڑ ہیوی مشینری کے ساتھ ان کے ہمراہ تھا۔

ایم ڈی اے

مزید : ملتان صفحہ آخر