بیوی کو قتل کرنے پر ملزم کو عمر قید،ایک لاکھ جرمانے کی سزا

بیوی کو قتل کرنے پر ملزم کو عمر قید،ایک لاکھ جرمانے کی سزا

لیہ(کورٹ رپورٹر)سید سجاد ظفر ایڈیشنل سیشن جج لیہ نے تھانہ چوبارہ کے مشہور مقدمہ نمبر 44/18 بجرم302ت پ میں ملزم (بقیہ نمبر60صفحہ12پر )

محمد شفیق کو اپنی بیوی کے قتل کرنے پر عمر قید کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا جرمانہ ادا نہ کرنے پر چھ ماہ مزید قید کی سزا سنائی تفصیل کے مطابق ملزم محمد شفیق نے اپنی بیوی کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کیا تھا جس پر مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ چوبارہ نے مقدمہ بجرم 302 درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا اور عدالت نے بعد سماعت جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی عدم ادائیگی جرمانہ پر چھ ماہ مزید قید ہوگی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر