عمران کا مڈٹرم الیکشن کیطرف اشارہ حکومت کی ناکامی ہے ‘ عبدالعلیم شاہ

عمران کا مڈٹرم الیکشن کیطرف اشارہ حکومت کی ناکامی ہے ‘ عبدالعلیم شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ)مڈٹرم الیکشن کا عمران خان کی طرف سے اشارہ پی ٹی آئی کی حکومت کی ناکامی کا اعتراف ہے ۔نااہل اور ناتجربہ کار ٹیم حکومت کی بدنامی کا باعث بن رہی ہے(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

۔بلکہ ملک کو بھی خطرے میں ڈال رہی ہے ۔معاشی بحران مزید سنگین ہوگا۔حکمران جھوٹ پر جھوٹ بولتے جارہے ہیں ۔جبکہ پی ٹی آئی کے ممبرا ن اسمبلی اپنی نااہلی پر شرمندگی سے عوام میں آنے سے گھبرارہے ہیں ۔تبدیلی سرکار نے صرف یوٹرن میں نام کمایاہے ۔ہر شخص مہنگائی اور حالات سے پریشان وزیراعظم عوام کو کٹے ،مرغیاں اور انڈوں سے غربت کے خاتمے کی ترکیبیں بتارہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار سابق ممبر صوبائی اسمبلی سید عبدالعلیم شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت کے سودنوں کی کارکردگی پر خود حکمران جماعت کے ممبران اسمبلی عوام سے منہ چھپائے پھر رہے ہیں تبدیلی سرکار کانیا پاکستان عوام دیکھ کر ان کی جھوٹ اور الزامات کی سیاست کو جان گئے ہیں ۔وزیراعظم عمران خان کا مڈ ٹرم الیکشن کی طرف اشارہ ان کی ناکامی کا اعتراف ہے ۔عوام مسلم لیگ ن کے دور حکومت کو یاد کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ نااہل حکومت اپنے اقتدار کی مد ت پوری نہیں کرپائے گی۔