حکومت 100دن میں ایک بھی ڈھنگ کا کام نہیں کرسکی ،چوہدری افضل

حکومت 100دن میں ایک بھی ڈھنگ کا کام نہیں کرسکی ،چوہدری افضل

حاصل پور(نامہ نگار)مسلم لیگی راہنما ایم پی اے چوہدری محمد افضل گل نے پارٹی کارکنان سے ملاقات میں کہاہے کہ موجودہ حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے حکومت کی پالیسیاں صرف انڈے مرغیوں اورا نتقامی احتساب تک محدود ہے انہوں نے کہاکہ عمران کو اقتدار میں لانے والے ایجنڈاکو پورا کر(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

رہے ہیں کھوکھلے نعرے اور نیاپاکستان بنانے والوں نے پرانا پاکستان کو کباڑہ بنایا ہوا ہے انہوں نے کہاکہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے نام پر غریبوں کو بے روزگارکیاجا رہا ہے اور ملک میں تبدیلی کے نعرہ کا جھانسہ دیکر لوگ مایوس ہو رہے ہیں حکومت اپنے سو دن میں ایک بھی ڈھنگ کا کام نہیں کرسکی انہوں نے ملکی معیشت تباہ کر دی ہے حکومت کی طرف سے احتساب صرف میاں برادران خاندان کا ہو رہا ہے دیگر سیاست دانوں کا احتساب کیوں نہیں ہو رہا انہوں نے کہاکہ حکومت نے میرے حلقہ کے فنڈز کی گرانٹ بند کر دی ہے جس کی وجہ سے ترقیاتی کام بند ہو گئے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر