وزیر اعظم عوامی فلاح کے کاموں میں ذاتی دلچسپی لیتے ہیں، پرویز الٰہی

وزیر اعظم عوامی فلاح کے کاموں میں ذاتی دلچسپی لیتے ہیں، پرویز الٰہی

لاہور(آئی این پی) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی کاموں میں ذاتی دلچسپی لیتے ہیں ‘عثمان بزدار عوامی وزیراعلی ہیں وہ عام آدمی کو بنیادی سہولیات فراہم کر رہے ہیں ۔ وہ پنجاب اسمبلی میں ا طالوی میئر آف ہان سلومس سمیعہ چودھری(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے6 رکنی وفد سے گفتگو کر رہے تھے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی کاموں میں ذاتی دلچسپی لیتے ہیں ترقی یافتہ پاکستان وزیراعظم عمران خان کی خواہش ہے اس کو عملی جامہ پہنانے کے لئے وہ دن رات محنت کر رہے ہیں۔ برطانوی میئر نے چودھری پرویز الٰہی کی وزارت اعلی کے دور کے تعلیم،صحت اور دیگر محکمہ جات میں ترقیاتی کاموں کی تعریف کی جبکہ وفد میں کونسلر نثار ملک، کونسلر دانش سعید اور نسمہ ملک بھی شامل تھیں۔

پرویز الٰہی

مزید : ملتان صفحہ آخر