آئندہ چند روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

آئندہ چند روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

اسلام آباد( آن لائن )محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ جمعرات کو محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایاکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔انہوں نے بتایاکہ گوجرانولہ، سرگودھا، فیصل آباد(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

، لاہور، ملتان، ڈی جی خان، ساہیوال اور بہاولپور ڈویژن میں چند مقامات پر صبح اور رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔انہوں نے بتایاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کے ساتھ ساتھ سرد ترین مقامات کا درجہ حرارت سکردو منفی8، استور،گوپس، منفی 5،گلگت منفی 3، میرکھانی، کالام، ہنزہ منفی 2 اور بگروٹ میں منفی 2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

موسم سرد اور خشک

مزید : ملتان صفحہ آخر