تمام طبقات بچوں سے بد اخلاقی کی روک تھام کیلئے کردار ادا کریں،عارف علوی
اسلام آباد (این این آئی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت سمیت معاشرے کے تمام طبقات بچوں سے بد اخلاقی کی روک تھام کیلئے موثر کردار ادا کریں ،یکساں مواقع کی فراہمی کے ذریعے یتیم ،نادار بچوں کی بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے،نئے پاکستان کا (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )
مقصد ایسے معاشرے کی تشکیل ہے جہاں ہر بچے کو تعلیم، صحت اور روزگار سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی میں مساوی مواقع حاصل ہوں، شادی سے قبل جوڑے کے اس بیماری سے متعلق میڈیکل ٹیسٹ کیلئے قانون سازی پر عملدرآمد کے ذریعے تھلیسیمیا کی روک تھام میں مدد مل سکتی ہے، اچھے معاشرے کی تعمیر کیلئے آگاہی پروگراموں کا انعقاد اہم ہے۔ صدر مملکت نے یہ بات جمعرات کو پاکستان بیت المال کے زیر اہتمام تھیلیسیمیا سنٹر میں بچوں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ تقریب میں خاتون اول ثمینہ علوی، ایم ڈی بیت المال عون عباس، سپیشل سیکرٹری کابینہ ڈویژن شائستہ سہیل اور مختلف شہروں کے سویٹ ہومز سے آنیوالے بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب میں بچوں نے صدر مملکت کو سلامی پریڈ پیش کی جبکہ بچوں سے ید اخلاقی، چائلڈ لیبر کے موضوعات پر پرفارمنس کا مظاہرہ بھی کیاگیا۔
صدر پاکستان